Quran pak Hadees LIve

 قرطبہ انٹرنیشنل یونیورسٹی: مسلم علمی ورثے کی یادگار

قرطبہ انٹرنیشنل یونیورسٹی علم، اخلاق، اور تاریخی ورثے کی ایک منفرد مثال ہے۔ اس عظیم منصوبے کا مقصد اسلامی دنیا کی عظیم علمی تاریخ سے تحریک لیتے ہوئے، تعلیم اور تحقیق کے لیے ایک مثالی ادارہ فراہم کرنا ہے۔
یونیورسٹی کی عمارت کا ڈیزائن بھی قرون وسطیٰ کی مسلم تہذیب کے علمی ورثے کا علمبردار ہے۔ اس کے ڈیزائن میں قرطبہ کے مشہور طرزِ تعمیر کی جھلکیاں نمایاں ہیں، جن میں خوبصورت آرکیٹیکچرل عناصر اور اسلامی آرٹ کے روایتی نقوش شامل ہیں۔ یہ ڈیزائن نہ صرف تاریخ کا آئینہ دار ہے بلکہ طلبہ اور وزیٹرز کے لیے بصری اور روحانی تحریک کا ذریعہ بھی بنے گا۔



قرطبہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، جدید تعلیم کو اسلامی اقدار کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے وقف ہو گی ، اور یہاں فراہم کردہ

 تعلیمی پروگرام نوجوان نسل کو نہ صرف مہارت بلکہ اخلاقیات سے بھی آراستہ کریں گے۔ یہ ادارہ انشاءاللہ مسلم علمی ورثے کے تسلسل کی ایک روشن علامت بنے گا۔
یونیورسٹی کی متعلقہ حکومتی اتھارٹیز سے منظوریوں کے لئے عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا جس میں ایچ ای سی پنجاب اور وفاق سے منظوری اورAffiliation کے لئے کاغذات جمع کروائے جا چکےہیں ۔





Quran Pak hadees