قرطبہ سٹی میڈیکل سینٹر کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
چکری انٹرچینج کے ساتھ ملحقہ بازار میں قرطبہ سٹی میڈیکل سینٹر کے زیرِ اہتمام ایک فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ کا مقصد علاقے کے عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنا تھا، جہاں بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور بچے مستفید ہوئے۔
محترم چیئرمین مدینۃ العلم جناب لیاقت بلوچ صاحب نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کیمپ میں موجود ڈاکٹرز اور طبی عملے کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ قرطبہ سٹی نہ صرف ایک مثالی رہائشی منصوبہ ہے بلکہ سماجی فلاح و بہبود میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔
قرطبہ سٹی کی انتظامیہ کے مطابق یہ فری میڈیکل کیمپ کمیونٹی ویلفیئر پروگرام کا ایک حصہ ہے، جس کے تحت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے جاری رہیں گے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے فلاحی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ مقامی آبادی کو معیاری طبی سہولیات میسر آ سکیں۔