جامع مسجد قرطبہ – قرطبہ سٹی کی پہچان
اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے نزدیک دنیا میں سب سے محبوب مقامات مساجد ہیں۔ حدیثِ نبوی ﷺ کے مطابق جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے مسجد تعمیر کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بناتا ہے۔ اسی دینی جذبے کے تحت جامع مسجد قرطبہ اور دیگر سیکٹر مساجد قرطبہ سٹی میں تعمیر کی جا رہی ہیں (ان شاء اللہ)۔
قرطبہ سٹی میں دینی تعلیم اور مساجد کا نظام
مدینۃ العلم کمپنی نے اسلامی اخوت اور تدبر و تفکر کے اصولوں کو سامنے رکھتے ہوئے قرطبہ سٹی میں مساجد کے ایک مربوط نظام کی منصوبہ بندی کی ہے۔ بلاک D میں ایک خوبصورت مسجد کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، جہاں پنج وقتہ نماز اور نمازِ جمعہ کا باقاعدہ اہتمام ہو رہا ہے۔ دیگر سیکٹرز میں بھی مساجد کی تعمیر ترجیحی بنیادوں پر کی جا رہی ہے۔
جامع مسجد قرطبہ کا عظیم منصوبہ
قرطبہ سٹی کی مرکزی جامع مسجد قرطبہ 190 کنال (80,000 مربع میٹر) رقبے پر تعمیر کی جائے گی، جو بیک وقت ایک لاکھ پینسٹھ ہزار نمازیوں کی گنجائش رکھے گی۔ پوٹھوہار کی حسین پہاڑیوں کے دامن میں یہ مسجد اسلامی اور جدید طرزِ تعمیر کا شاہکار ہوگی۔ ان شاء اللہ، یہ عظیم مسجد نہ صرف عبادت کا مرکز بلکہ قرطبہ سٹی کی روحانی پہچان بنے گی۔