قرطبہ سٹی
دینی اقدار و ثقافتی روایات کا حامل بین الاقوامی معیار کے طرزِ تعمیر کا
شاہکار ایک مکمل ڈیجیٹلائزڈ رہائشی منصوبہ ، جہاں آپ کو ایک منفرد، ماحول
دوست اور
پُرامن شہری طرزِ زندگی سے لطف اندوز ہونے کا موقع میسر ہے۔
قرطبہ سٹی پاکستان کے سرفہرست رہائشی منصوبوں میں سے ایک ہے جو اپنے
متاثر کن مناظر اور شاندار محلِ وقوع کی بناء پر اپنی الگ پہچان رکھتا
ہے۔ موٹروے (M2) چکری انٹرچینج سے متصل اور متعلقہ حکومتی اداروں سے
باقاعدہ منظور شدہ قرطبہ سٹی TMA پوٹھوہار ٹاؤن کے دائرہ اختیار میں آتا
ہے، جس کی باقاعدہ منظوریNOC نمبر /TMA105 کے تحت ہوچکی ہے۔ دیگر تمام
متعلقہ اداروں سے بھی قرطبہ سٹی کی NOCs اور منظوری حاصل کر لی گئی ہے۔
قرطبہ
سٹی اسلامی طرزِ زندگی کے وژن کے تحت تعمیر کردہ اور دورِ جدید کی تمام تر
سہولیات سے آراستہ مکمل ڈیجیٹلائزڈ شہر ہے۔ قرطبہ سٹی خالصتاً ایک ایسی
اسلامی بستی ہے جہاں جدید اور منفرد معیاری طرز زندگی کیساتھ رہائشی
افراد/خاندانوں کے لیے ایک پُرامن اور پاکیزہ طرزِ زندگی پر مبنی کمیونٹی
ماحول فراہم کیا گیا ہے۔
قرطبہ سٹی اسلام آباد کی ہلچل سے 40 منٹ کی مسافت پر اور نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے صرف 20 منٹ کی دوری پر واقع، موٹروے چکری انٹر چینج سے بالکل متصل اپنے رہائشیوں کے لیے ایک پُرامن اور پُرسکون ماحول کی شان و شوکت اور رونق لیے،دلکش اور متاثر کن مناظر کیساتھ ایک مثالی شہر ہے۔ راولپنڈی صدر سے براستہ دھمیال چکری روڈ اور موٹر وے چکری انٹرچینج سے بالکل متصل ہونے کے باعث یہاں سے جڑواں شہروں تک رسائی انتہائی آسان ہے۔
قرطبہ
جامع مسجد

دینی تعلیم کے فروغ اور اسلامی
اُخوت، بھائی چارے کے قیام کے وژن کے تحت مدینۃ العلم کمپنی نے قرطبہ سٹی
میں مساجد کے ایک مربوط نظام کی منصوبہ بندی کی ہے۔ سپین کے تاریخی شہر
قرطبہ میں قائم مسلمانوں کے سنہرے دورِ حکومت کی یادگار "جامع مسجد قرطبہ”
سے متاثر ہوکرمرکزی جامع مسجد قرطبہ تعمیر کی جارہی ہے ، جس کے لیے شہر کے
عین وسط میں 190 کنال (80,000 مربع میٹر) رقبہ مختص کیا گیا ہے۔ بیک وقت
ایک لاکھ پینسٹھ ہزار نمازیوں کی گنجائش والی اس عظیم الشان مسجد کی تعمیر
جلد ہی شروع کی جائے گی۔ پوٹھوہار کی خوبصورت پہاڑیوں کے دامن میں مسجد
قرطبہ کی شاندار اور پُر شکوہ عمارت اسلامی اور جدید طرزِ تعمیر کا شاہکار
ہوگی (انشا اللہ!) ۔
اندلس کے تاریخی شہر قرطبہ میں
قرونِ وسطیٰ کے مسلم حکمرانی کے یادگار تعلیمی نظام کی سوچ کے تحت قائم
کردہ،تمام تر دینی و عصری علوم کے شعبہ جات (فیکلٹیز) سے آراستہ اور بین
الاقوامی شہرت یافتہ ماہرینِ تعلیم، پروفیسرصاحبان کی زیرنگرانی قرطبہ
انٹرنیشنل یونیورسٹی علم و امن کے شہر – قرطبہ سٹی کی پہچان ہے ۔ اس عظیم
تعلیمی منصوبے کے لیے 872 کنال (365,000 مربع میٹر) پر محیط رقبہ شہر کے
عین وسط میں مختص کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کی عمارت قدیم و جدید اسلامی طرزِ
تعمیر کا شاہکار ہوگی اور صفِ اول کی قومی و بین الاقوامی جامعات میں سے
ایک ہوگی (انشا اللہ!)۔ ہر قسم کے مسلکی، لسانی، مذہبی تعصبات سے پاک ماحول
میں ملکی، علاقائی، لسانی، مذہبی تعصبات سے بالاتر ہوکر مکمل پُرامن اور
پُرفضا ماحول میں اعلیٰ تعلیم کے تمام شعبوں میں تحصیلِ علم ہر کسی کے لیے
ممکن ہوگا۔

علاج معالجہ سے متعلق تمام تر
جدید اور پیچیدہ معیاری سہولیات /مشینری کی گھر کی دہلیز پر فراہمی ہمارا
مقصد ہے اور قرطبہ انٹرنیشنل ہسپتال اس مقصد کی تکمیل کا ذریعہ۔ 200 کنال
پر محیط وسیع و عریض رقبہ پر تعمیر کردہ قرطبہ انٹرنیشل ہسپتال میں مریضوں
کے لیے انتہائی کم خرچ طبی سہولیات چوبیس گھنٹے مستعد ڈاکٹرز، پیرامیڈکس کے
زیرنگرانی اور جدید ترین ٹیکناوجی سے آراستہ بین الاقوامی معیار کا ہسپتال
نہ صرف جڑواں شہروں بلکہ اندرون و بیرونِ ملک سے آئے مریضوں کے لیے بھی
بہترین تحفہ اور نعمتِ خداوندی ہے ۔
قرطبہ کے مکینوں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح
ہے۔ جدید ترین نظام سے منسلک سیکیورٹی نیٹ ورک قرطبہ سٹی کو آپ کا پہلا
انتخاب بناتا ہے۔ ہر انٹری پوائنٹ پر ڈیجیٹل پر نصب خصوصی سیکیورٹی سسٹم
کے ذریعے شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی الیکٹرک ٹیگنگ کی جاتی ہے۔ اس
طرح قرطبہ سٹی کے رہائشیوں کو احساسِ تحفظ کے ساتھ سیکیورٹی کے ایک
مربوط نظام کیساتھ منسلک کیا گیا ہے۔